موسمیاتی تبدیلی نے کم ترقی یافتہ ممالک کو بہت متاثر کیا: وزیراعظم

Mar 06, 2023 | 11:39:AM
وزیراعظم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے کم ترقی یافتہ ممالک کو بہت متاثر کیا، ہمیں مل کر کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کی ترقی کیلئے اقدمات کرنا ہونگے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے کم ترقی یافتہ ممالک کو بہت متاثر کیا، ہمیں مل کر کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کی ترقی کیلئے اقدمات کرنا ہونگے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ، اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک سے متعلق کانفرنس کے پانچویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات دیرینہ اور خوشگوار ہیں۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کم ترقی یافتہ ممالک کی پائیدار ترقی کیلئے کانفرنس کا بر وقت انعقاد کیا گیا، کم ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچا، پوری دنیا کو غذائی قلت کا سامنا ہے، ویکسین کی فراہمی تسلسل کیساتھ یقینی بنانا ضروری ہے۔