ایک اور رکن پارلیمنٹ مستعفی

Jul 06, 2022 | 12:31:PM
برطانوی وزیراعظم،بورس جانسن،رکن پارلیمنٹ،مستعفی
کیپشن: بورس جانسن کی کابینہ کے دو اہم وزراء بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا، پاکستانی نژاد کنزر ویٹو رکن پارلیمنٹ ثاقب بھٹی بھی حکومتی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق ثاقب بھٹی سابق سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید کے پرائیوٹ پارلیمنٹری سیکرٹری کے عہدے پر فائض تھے جبکہ وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہمراہ بریگزٹ کے حق میں مہم چلانے میں بھی پیش، پیش رہے۔

 ثاقب بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کنزر ویٹو پارٹی ہمیشہ دیانت اور عزت کا نشان رہی ہے، بدقسمتی سے گزشتہ چند ماہ میں پیش آئے واقعات پارٹی پر عوامی اعتماد میں کمی کا باعث بنے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا بڑا حکم

اس کے علاوہ کنزر ویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین بین ایفلومی بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ جوناتھن گولیس اور نکولا رچرڈسن نے بھی پرائیوٹ پارلیمنٹری سیکرٹری کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے دو اہم وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا۔ ہیلتھ سیکرٹری ساجد جاوید اور برطانوی وزیر خزانہ رشی سونک اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔