ایک ہی خاندان کے 12افرادجاں بحق،محکمہ صحت کی غفلت سامنے آ گئی

Jan 06, 2023 | 22:39:PM
خاندان, افراد, جاں بحق, محکمہ صحت, غفلت
کیپشن: ایمبولنس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ صحت کی مبینہ غفلت نے ایک ہی خاندان کے 12افراد کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق گردن توڑ بخار کوئی نئی یا پر اسرار بیماری نہیں لیکن محض بخار میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی ہلاکت نے محکمہ صحت کی کارکردگی، بروقت تشخیص کے فقدان اور دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولتوں پر سوالیہ نشانات کھڑے کردیئے،رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں ایک خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، جہاں محکمہ صحت کی مبینہ غفلت کی وجہ سےدوران بخار 6 بچوں اور 4 خواتین سمیت 12افراد انتقال کرگئے۔

 اس افسوسناک خبر نے محکمہ صحت پر ایک سوالیہ نشان اٹھا دیا،مقامی لیڈی ہیلتھ ورکر کے محکمہ صحت کےضلعی افسران کوصورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود کسی پر کوئی اثر نہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ شیخ زاید اسپتال میں پیش آیا، جہاں گردن توڑ بخار ہونے کی وجہ سے لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں، واقعے کی خبر میڈیا پر پھیلنے کے بعد محکمہ صحت  کے ڈاکٹرز حرکت میں آئے اور ٹیمیں رکن پور روانہ کی گئیں،محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بنیادی صحت کے مرکز میں تشخیص اور اخلاقیات کا فقدان ہے۔