این اے 33 نوشہرہ 1 میں کانٹے دار مقابلہ متوقع، کیا پرویز خٹک پی ٹی آئی امیدوار کو مات دے پائیں گے؟

Feb 06, 2024 | 23:47:PM
این اے 33 نوشہرہ 1 میں کانٹے دار مقابلہ متوقع، کیا پرویز خٹک پی ٹی آئی امیدوار کو مات دے پائیں گے؟
کیپشن: این اے 33 نوشہرہ 1 میں کانٹے دار مقابلہ متوقع، کیا پرویز خٹک پی ٹی آئی امیدوار کو مات دے پائیں گے؟
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33 کی اپنی ہی اہمیت ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے اس اہم حلقے میں بھی کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 نوشیرا 1 میں سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خان خٹک اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید شاہ احد علی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 10 بونیر 1میں کون کونسی جماعتیں مدمقابل؟ کس کا پلڑا بھاری؟

حلقہ این اے 33 سے پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز ، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، جماعتِ اسلامی، جمعیت علمائے اسلام عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سمیت کل 12 امیدوار انتخابی دنگل میں شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کے اس حلقے میں اکوڑہ خٹک، جہانگیرہ، خاوری، خیر آباد، اور شیدو کے علاقے شامل ہیں، حلقے کی کل آبادی 8 لاکھ 95 ہزار 313 افراد پر مشتمل ہے جبکہ کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 342 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 365 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 977 ہے۔