امیدواروں کیلئے کڑا امتحان

Feb 06, 2024 | 16:12:PM
 امیدواروں کیلئے کڑا امتحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین) انتخابی مہم میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، امیدواروں کیلئے اپنے اپنے ووٹرز کو   متحرک اور شہریوں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے کڑے امتحان سے گزرنا پڑ رہا ہے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 میں مقابلہ بھی کافی سخت ہے ۔

 امیدوار 

 قومی اسمبلی کیلئے اس حلقے سے  36 امیدوار میدان میں اترے ہیں ، جن میں سے 17 امیدوار مختلف پارٹی ٹکٹس ایک امیدوار کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے جبکہ باقی کے امیدوار آزاد حیثیت سے قسمت آزمائی کر نے جا رہے ہیں ۔ 

سب سے تگڑا مقابلہ  پیپلز پارٹی کے محمد رمضان ، مسلم لیگ (ن) کے  نواب سلمان خان خلجی  کے درمیان متوقع ہے ، باقی امیدواروں کی بات کی جائے تو جے یو آئی ایف کے مالک سکندر خان ، بی اے پی کے منظور احمد کاکڑ،  ، بی این پی کی جانب سے نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی، ٹی ٹی پی کے محمد آصف، بی ٹی آئی – این  کے عادل خان بازئی، پی کے میپ-  کے نواب محمد ایاز خان جوگیزئی، ایم ڈبیلیو ایم کے جعفر علی، ایم او ٹی پی کے عجب خان اور جے پی این پی کے - کے خوشحال خان کاکڑ  مد مقابل ہوں گے ۔

ووٹرز

 اس حلقے کی کل آبادی 7 لاکھ 99 ہزار 886 افراد پر مشتمل ہے ، رجسٹرڈ ووٹرز کی بات کی جائے تو  ان کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 192 ہے ، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 328 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 96 ہزار 864 ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :عوام کے دل جیتنے والا ہی انتخاب جیتے گا