عوام کے دل جیتنے والا ہی انتخاب جیتے گا

Feb 06, 2024 | 16:00:PM
عوام کے دل جیتنے والا ہی انتخاب جیتے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین) قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 261 بلوچستان کا 11واں حلقہ ہے  ،جس میں کوٹ سمابہ،تاج گڑھ،علی پور ما چھیاں،بہودی پور ماچھیاں،ترنڈہ سوائے خان،امین گڑھ،سلطان پور،پلو شاہ،رنگ پور،بدلی شریف، سوراب ، قلات اور مستونگ کے علاقے شامل ہیں ۔

امیدوار

اس حلقے میں  جمعیت علمائے اسلام  اور پیپلز پارٹی کے درمیان جوڑ پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،جے یو آئی ف کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز  کی جانب سے  سردار ثناء اللہ  زہری انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ  بلوچستان نیشنل پارٹی نے محمد اختر مینگل کو میدان میں اتارا ہے ،قومی اسمبلی کے اس حلقے سے 27 امیدوار مدمقابل ہیں ، جن میں پی ایم ایل این کے میر عطا اللہ لانگو، بی اے پی کے بہی خان سمالانی،  ٹی ایل پی کے میر محمد اسلم ، بی این پی- اے کے غلام فاروق ،جے یو آئی این کے میر محمد عیسی ، این پی کے سردار فتح محمد زہری، ایم کیو ایم- پی کے نصیر احمد اور جے یو آئی – این پی کے مبارک خان  پارٹی ٹکٹس جبکہ باقی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

ووٹرز

اس حلقے کی کل 8 لاکھ 63 ہزار 869 افراد پر مشتمل ہے ، رجسٹرڈ ووٹرز کی بات کی جائے تو وہ 3 لاکھ  7 ہزار 456 ہیں ، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد  ایک لاکھ 70 ہزار 316 اور خواتین ووٹرز کی تعدد  ایک لاکھ 37 ہزار  140 ہے ،