کرم ایجنسی۔۔افغانستان سےدہشتگردوں کی فائرنگ۔۔۔5 جوان شہید

Feb 06, 2022 | 19:04:PM
پاک افغان بارڈر، دہشتگردوں، فائرنگ، پاک فوج، 5جوان شہید
کیپشن: پاک افغان بارڈر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی سرحد پار سے فائرنگ سے پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا،جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے حملے میںجاش شہادت نوش کرنے والوں میں لانس نائیک عجب نور ،سپاہی ضیا اللہ خان ،سپاہی ناہیداقبال، سپاہی سمیر اللہ اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف باڈی بلڈر یحییٰ بٹ انتقال کر گئے
آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں ،امید ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہاگیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے،ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ۔۔۔تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کیلئے بند