پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، نیویارک اسمبلی میں 5فروری کو کشمیرڈےمنانے کی قرار داد منظور

Feb 06, 2021 | 10:14:AM
 پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، نیویارک اسمبلی میں 5فروری کو کشمیرڈےمنانے کی قرار داد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کشمیر پر پاکستان  کی سفارتی پالیسیوں کے ثمرات آنے لگے۔ تاریخ میں پہلی بار امریکی ریاست نیویارک کی اسمبلی میں 5 فروری کو کشمیر ڈے قرار دے دیا گیا۔

مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے والے بھارت کی ایک بار پھر سبکی، پاکستان کی جارحانہ حکمت عملی کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی ایشو بن  گیا۔ امریکی ایوانوں میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دینے لگی۔ نیویارک میں 5 فروری 2021 کا دن بطور کشمیر امریکن ڈے منانے کی قراردار منظور کر لی گئی، ریاستی اسمبلی اور سینٹ نے قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دی۔واضح رہے کہ  قانون ساز اسمبلی میں اکثریتی ووٹ کی بنیاد پر قرارداد منظور کی گئی۔