کراچی: میر علی رضا کی قبر کشائی کی درخواست منظور

Aug 06, 2026 | 17:46:PM
کراچی: میر علی رضا کی قبر کشائی کی درخواست منظور
کیپشن: میر علی رضا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے تاجر میر علی رضا کی قبر کشائی سے متعلق ان کے اہلِ خانہ کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے سماعت کے بعد قبر کشائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

عدالت نے حکم دیاکہ  جتنی جلدی ممکن ہو قبر کشائی کا عمل مکمل کیا جائے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس قبر کشائی پر اعتراض نہیں کرسکتی کیونکہ یہ عمل پولیس سرجن اور میڈیکل لیگل آفیسر (ایم ایل او) کی نگرانی میں انجام دیا جانا ہے۔ 

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس سرجن نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد خامیوں کی نشاندہی کی ہے، ان کے مطابق نہ تو کوئی ایکسرے کیا گیا اور نہ ہی موت کی اصل وجہ کا تعین کیا گیا جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ محض اندازوں کی بنیاد پر تیار کردی گئی۔

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کو نوٹس دیئے بغیر حکم کیسے جاری کیا جاسکتا ہے، اس پر سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پراسیکیوشن کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں اور یہ ایک انسانی جان کا معاملہ ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کیا گیا تو مزید تاخیر ہوگی۔

بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے نو آبجیکشن سامنے آنے پر درخواست منظور کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور قبر کشائی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد چائے والا پاسپورٹ کی تجدید کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے