سندھ حکومت کا مختلف محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

Aug 06, 2026 | 15:48:PM
سندھ حکومت کا مختلف محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت نے مختلف محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا۔
پانچ سے 15گریڈ تک کی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائیگا،اس حوالے سے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن کے سیکشن افسر ایس آر ٹو کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کئے گئے خط میں پانچ سے 15 گریڈ کے ملازمین کی بھرتیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مالک اور کرایہ دارکا تنازعہ؛ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم
آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کو نئی بھرتی کیلئے سلیکٹ کیا جائے گا، نئی بھرتیاں تمام محکموں میں خالی پانچ سے 15 گریڈ تک کی آسامیوں پر کی جائیں گی۔