الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیئے گئے ایک لاکھ 15 ہزار ووٹرز کوزندہ تسلیم کر لیا

Aug 06, 2022 | 18:51:PM
الکیشن کمیشن ، بڑا فیصلہ
کیپشن: الیکشن کمیشن آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیئے گئے ایک لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز کو دوبارہ تصدیقی عمل میں زندہ تسلیم کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ووٹرلسٹوں سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مردہ قراردیئے گئے ایک لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرزکوزندہ تسلیم کرلیا،دوبارہ تصدیقی عمل میں مردہ ووٹرزکوزندہ قراردےدیاگیا ، دستاویزات کے مطابق پہلی تصدیقی مہم میں 32 لاکھ 8895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا گیاتھا،دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز مردہ قرارپائے،دستاویزات کے مطابق مردہ قراردیئے گئے ووٹرزکوٹائپنگ غلطی کی وجہ سے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،دوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا،الیکشن کمیشن کی تمام فیلڈ دفاتر کو ووٹرز لسٹوں کو رینڈم چیکنگ کی ہدایت ،الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 25 اگست کو یقینی بنانے کی ہدایت۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے محمود الرشید کو طلب کرلیا