مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات برقرار

Apr 06, 2023 | 10:18:AM
مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے حالیہ مردم شماری پر تحفظات برقرار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد اسی حوالے سے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا، وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت

وفد وزیراعظم کو کراچی میں ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔

اس سے پہلے مردم شماری کے آغاز پر بھی ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ گزشتہ مردم شماری میں بھی کراچی کی آبادی کو آدھا دکھایا گیا تھا۔