آئی ایم ایف نے پاکستان سے 11 ارب ڈالر کے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت مانگ لی

Oct 05, 2025 | 22:52:PM
آئی ایم ایف نے پاکستان سے 11 ارب ڈالر کے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے 2 سال میں تقریباً 11 ارب ڈالر کے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق دوسرے ششماہی اقتصادی جائزے کے مذاکرات آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جاری ہیں۔ اس دوران آئی ایم ایف نے 2 سال میں تقریباً 11 ارب ڈالر کے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت مانگ لی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو پرانا تجارتی ڈیٹا درست کر کے عوامی سطح پر شیئر کرنے پر زور دیا۔

پاکستان آٹومیشن سسٹم، سنگل ونڈو کے 24-2023 کے درآمدی اعداد وشمار میں 5.1 ارب ڈالر کا فرق نظر آیا۔ اور مالی سال 25-2024 میں اعداد وشمار میں یہ فرق مزید بڑھ کر 5.7 ارب ڈالر ہو گیا۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ ادارہ شماریات کا ڈیٹا سسٹم 2017 سے اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔ اور اسی وجہ سے غیرملکی درآمدات کی رپورٹنگ کم ظاہر ہوئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ فرق ٹیکسٹائل سیکٹر میں 3 ارب ڈالر اور دھاتوں میں ایک ارب ڈالر سامنے آیا ہے۔ ڈیٹا کی اصلاحات سے اقتصادی نمو اور برآمدات پر اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں اختلافات شدید؛ خیبرپختونخوا حکومت کے اعلیٰ عہدیدار کو ہٹانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: