سب جھنجھٹ ختم، اب سب ایک ہی چارجر کا استعمال کریں گے

Oct 05, 2022 | 13:19:PM
یورپی پارلیمنٹ نے نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یورپی پارلیمنٹ نے نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی ہوگا۔

 کمپنی چاہے موبائل کی ہو یا لیپ ٹاپ کی سب اپنا مختلف چارجر  استعمال کرتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔یورپی پارلیمنٹ نے  یورپی یونین میں ایک ایسا قانون پاس کیا ہے جس سے  تمام کمپنیز  کو موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ  یو ایس بی سی کا استعمال کرنا ہوگا۔

 قانون کے مطابق ای ریڈرز، ائیر بڈز اور دیگر ٹیکنالوجیز پر مبنی ڈیوائسز میں بھی یو ایس بی ،سی چارجنگ پورٹ کی موجودگی ضروری ہوگی۔

 واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں یہ قانون 602 ووٹوں سے منظور ہوا اور صرف 13 ووٹ اس کی مخالفت میں ڈالے گئے۔اس پابندی کا اطلاق 2024 میں ہوگا ۔