سندھ: ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ، پولنگ جاری

Nov 05, 2023 | 10:49:AM
سندھ: ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ، پولنگ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر احمد ،عبدالجبار ابڑو) سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مابین کانٹے دار مقابلہ، کارکنان پرجوش اور کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

شکارپور میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے مابین ضمنی بلدیاتی انتخابات کے مقابلے کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوچکا ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا، یونین کونسل 7 کے وارڈ 3 پر ضمنی بلدیاتی الیکشن شروع ہوچکا ہے، آج ہونے والی کونسلر کی نشست پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی امدواروں میں مقابلہ ہے ،یونین کاؤنسل 7 وارڈ 3 کے 2 ہزار 225 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات میں سب کیلئے یکساں میدان؟کیا ایسا ممکن ہے؟

الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ،ناخوشگوار واقع کو روکنے کے لئیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس قائم کیا گیاہے۔

دوسری جانب کشمور کی یونین کونسل مسو والا میں ضلع کونسل کے لیے ضمنی الیکشن کا میدان بھی سج گیا ہے، پیپلز پارٹی کے امیدوار رمضان مزاری اور سندھ یونائٹڈ پارٹی کے امیدوار اللہ ڈنو کلوڑ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد 13 ہزار 1 سو 84 ہے جن میں سے خواتین 6 ہزار 2 سو 49 ہیں۔

کشمور میں 10 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں 6 پولنگ کمائن 2 مرد اور 2 خواتین کے ہیں، ضمنی الیکشن دنگل کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی خدمات لی جا رہی ہیں، یو سی مسو والا کی سیٹ سردار داؤد جان مزاری کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی، دونوں امیدوار اپنی اپنی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔