بلاول بھٹو کی بہترین خارجہ پالیسی ،بھارت پھر بھی ہرزہ سرائی سے باز نہ آیا

May 05, 2023 | 23:29:PM
بلاول بھٹو کی بہترین خارجہ پالیسی ،بھارت پھر بھی ہرزہ سرائی سے باز نہ آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کی جانب سے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اٹھائے گئے قدم کے باوجود  شدت پسند بھارت پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی سے باز نہ آیا ، بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے شرکت کے خوش آئند اقدام کے  باوجود بھارت اپنی دہشتگردانہ رویئے پر قائم ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہونے کے باوجود پاکستان دشمنی میں بھارت کی جانب سے سی پیک پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے جبکہ اس منصوبے سے ان کا کوئی لینا دینا بھی نہیں ، بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شاہ نےایک ہی سانس میں کشمیر کو بھارت اٹوٹ انگ قرار دیا تو ساتھ ہی سی پیک گلگت بلتستان سے گزار نے پر اعتراض بھی کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے بھارت میں بیٹھ کر بھارت کے کرتوت اور جھوٹ بے نقاب کیے جانے کے بعد  بھارتی  وزیر خارجہ جے ایس شنکر پاکستان کے خلاف اپنے پرانے جھوٹ کی مالاجھپنے لگے ، پاکستان کی جانب سے بہتری کی طرف بڑھائے گئے قدم  کا جواب جے شنکر نے پاکستان کے خلاف ہی  ہرزہ سرائی سے دیا ہے، ہٹلر مودی حکومت کی انسانیت اور مسلمانوں کے خلاف بنائی گئی پالیسیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، نہ ہی دنیا کو ہٹلر مودی کی سربراہی میں گجرات میں ہونے والی مسلمانوں کی قتل و غارت بھولی ہے ۔ 

دنیا کو معلوم ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2019 سے آرٹیکل370  کے نفاذ کے بعد ہٹلر مودی کیا جرم سر انجام دے رہا ہے ، دنیا کو معلو م ہے کہ بھارتی پنجاب کے باسیوں کے خلاف شدت پسند مودی کیا گل کھلا رہا ہے ، دنیا کو یہ بھی معلو م ہے کہ بھارتی علاقے منی پور میں ہٹلر مودی حکومت  کیا ظلم ڈھا رہی ہے، دنیا سے یہ بات بھی پوشیدہ نہیں کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ، دنیاکو معلوم ہے کہ بھارتی حکومت اسلامو فوبیا کا شکار ہے ، اقوام عالم کو یہ بھی معلوم ہے کہ بھارت کیسے آئے روز فیک فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کرتا ہے اور پھر پاکستان کی جانب سے حقیقت اشکار ہونے پر منہ کی کھاتا ہے، پوری دنیاکو یہ بھی معلوم ہےکہ کیسے مودی حکومت نے پلوامہ اٹیک کو سر انجام دیا اور پھر بھارتی سیاستدانوں نے ہی مودی کی یہ چال اقوام عالم پر عیاں کر دی ۔

پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے بھارت میں بیٹھ  کر بھارتی ٹیلی ویژن پرصحافی کو منہ توڑ جواب اور  مسلمانوں کے خلاف بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب کیے جانے پربھارتی وزیرخارجہ  کو کچھ  اور نہیں سمجھ آیا تو بھارتی عوام اور بھارتی صحافیوں کو بیوقوف بنانے کیلئے اپنے پرانے جھوٹ دوبارہ سے بولنے شروع کر دیئے ہیں ، واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی چینل انڈیا ٹو ڈے پر بیٹھ کر کہا کہ’’ بھیڑیا دہشت گردی کے لفظ کے گرد خبردار کر رہا ہے جو بالآخر ایک اسلامو فوبک بھیڑیا کی سیٹی ہے جو نہ صرف ہندوستان میں ہندو جذبات کو بھڑکانے کے لیے بلکہ پاکستان کو شکست دینے کے لیے بھی ہے، یہ کچھ لوگوں کے لیے انتخابی حکمت عملی ہو سکتی ہے لیکن دہشت گردی کی مؤثر حکمت عملی نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے اسی پروگرا م میں بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے الزام کا جواب دیتے ہوے کہا کہ ہم نے ممبئی اٹیک پر بھارتی حکومت کو ثبوت دیئے مکمل کاغذات فراہم کیے ، لیکن بھارت کیوں سمجھوتا ایکسپریس اور بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی پر بات نہیں کرتا ؟۔