وفاق اور  پنجاب میں تبدیلی  یقینی تھی اگر ۔۔۔قمر زمان کائرہ نے ایسا دعویٰ کردیا کہ مریم بھی پریشان ہو جائیں

May 05, 2021 | 21:02:PM
وفاق اور  پنجاب میں تبدیلی  یقینی تھی اگر ۔۔۔قمر زمان کائرہ نے ایسا دعویٰ کردیا کہ مریم بھی پریشان ہو جائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ریاستی اداروں نے (ن) لیگ کے لیے ہمیشہ نئی روایات روشناس کرائی ہیں۔

(24 نیوز)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی مگر انہیں یہ بھی قبول نہیں،دوبارہ گنتی میں انشا اللہ پیپلز پارٹی ہی سرخرو ہو گی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک کے سیاسی ماحول میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔پیپلز پارٹی نے ضمنی اور سینٹ الیکشن میں حصہ لیکر پی ٹی آئی حکومت کی قلعی کھول دی ہے۔پی ڈی ایم میں اگر ن لیگ دغا نہ کرتی تو آج پنجاب اور مرکز میں تبدیلی آ چکی ہوتی،مگر ن لیگ نہیں چاہتی کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو۔
انہوں نے کہا کہ تنظیمی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ عید سے پہلے تمام خالی عہدے مکمل کریں اور غیر فعال عہدیداروں کی جگہ سرگرم کارکنوں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے۔
چودھری منظور نے کہا کہ عید کے بعد سنٹرل پنجاب کی ضلعی تنظیموں کے اجلاس بلائے جائینگے,,تمام ڈویژنل صدور ہفتہ میں ایک دن کسی نہ کسی تحصیل یا سٹی تنظیم کا دورہ کریں،موجودہ صورتحال میں ہمیں اپنے تنظیمی نیٹ ورک کو جلد از جلد مکمل کر لینا چاہیے،غیر متحرک عہدیدار پارٹی کیساتھ نہیں چل سکتے۔ڈویژنل عہدیداروں کو با اختیار بنا دیا گیا ہے لہذا تنظیم نو کا عمل جلد از جلد مکمل ہو جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر ہاوس میں لاکھوں کے گھپلوں کا انکشاف

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب - قومی
ٹیگز: