لاہور : ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گرگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)واسا کی مبینہ غفلت سامنےآئی ہے اور والدہ کےساتھ چلتی بچی کھلے مین ہول میں جاگر ی تاہم خوش قسمتی سے فوری باہر نکال لی گئی۔
سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ محمود بوٹی شاہ گوہر آباد کے علاقے میں بچی اپنی والدہ کیساتھ گزررہی تھی کہ کھلے مین ہول میںگرگئی، والدہ فوری پیچھے مڑی اور بچی کو باہر نکال لیا جس کے فوری بعد اہل علاقہ بھی اکٹھے ہوگئے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھاگیا ہے کہ گلی دوبارہ بن رہی ہے اور گٹر کا ڈھکن بھی ایک طرف پڑا ہے جس کی وجہ سے متعلقہ ٹھیکیدار یا کام کرنیوالے لوگوں کے کردار پر بھی سوالیہ نشان ہے،اگر انہوں نے ڈھکن ہٹایا تو دوبارہ واپس اپنی جگہ کیوں نہیں رکھا، گٹر میں گرنے کی وجہ سے بچی معمولی زخمی ہوگئی ۔
لاہور، یہاں غفلت واسا کی ہے یا پھر گلی اکھاڑنے والے ٹھیکیدار کی ؟ pic.twitter.com/IHktUEKCbR
— M Zubair Awan (@ZubairAwanPak) June 5, 2026