درد سےنجات کیلئےاستعمال کی جانے3ادویات جعلی ومضر صحت قرار،فروخت و استعمال پرپابندی عائد

Jan 05, 2026 | 23:52:PM
درد سےنجات کیلئےاستعمال کی جانے3ادویات جعلی ومضر صحت قرار،فروخت و استعمال پرپابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)درد سے نجات کیلئے استعمال کی جانے 3 ادویات کو حکومت نے جعلی و مضر صحت قرار دے دیا، ڈریپ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے فروخت و استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

 24 نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں جعلی ادویات کے کاروبار کے خلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے 3 جعلی ادویات کے بیچز کے ریپڈ الرٹس جاری کیے ہیں اور ان کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈریپ کے مطابق سینٹرل ڈرگ لیب کراچی اور ڈی ٹی ایل پنجاب نے کئی ادویات کو جعلی قرار دیا ہے  جن میں تسکین درد گولی (بیچ 091) اور پین نل گولی (بیچ 01) شامل ہیں،ڈریپ الرٹ کے مطابق لیو ہیلتھ کیئر لیب اور حکیم پرانا دواخانہ کراچی نے یہ ادویات غیر قانونی طور پر تیار اور سپلائی کیں اور ان کے پاس دواسازی کا کوئی لائسنس موجود نہیں تھا۔

اسی طرح، امراض معدہ کے معروف برانڈ ڈوپھالیک سیرپ کا بیچ 251986 بھی جعلی قرار دیا گیا ہے، جعلی ڈوپھالیک سیرپ کےلیبل پر ملٹی نیشنل ایبٹ فارما کینیڈا کا پتہ درج ہے تاہم ڈوپھالیک سیرپ سازہائی نون فارما نے متاثرہ بیچ سےاظہارلاتعلقی کیا ہے۔

 ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ علاج کے نتائج متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے، ڈریپ نے اپنی ریگولیٹری فورس کو ہدایت کی ہے کہ مارکیٹ میں جعلی ادویات کے سپلائرز کی نشاندہی کریں اور متاثرہ بیچز کو ضبط کیا جائے۔

 مزید برآں، ڈسٹری بیوٹرز اور میڈیکل سٹورز کو بھی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عوام کو محفوظ ادویات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :