بارش برسانے والا مغربی سسٹم ملک میں داخل

Jan 05, 2024 | 12:18:PM
بارش برسانے والا مغربی سسٹم ملک میں داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جنوری شروع ہوتے ہی ملک بھرمیں خون جما دینے والی سردی شروع ہو گئی،بارش اوربرف برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا۔

مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان کے شمال مشرقی مغربی اور ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، دالبندین اور خاران میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی اس کے علاوہ تربت، پسنی اورماڑہ سمیت ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بارش کے ساتھ تیز طوفانی ہوائیں چلیں۔

وادی زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں برفباری ریکارڈ کی گئی،انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

 کراچی میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔  

خیرپور،اوباڑو، کنڈیارو ، کندھ کوٹ، نوشہرو فیروز میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش شروع ہو گئی، ضلع بھر میں بارش ہونے سے سردی میں اضافہ  ہو گیا،لوگ گھروں تک محدود  ہو گئے، بارش سے پورے ضلع میں بجلی بند اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا۔

کندھ کوٹ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش شروع ہو گئی،دھند ،شدید سردی اور بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر مزید سستا ہو گیا

اوباڑو شہر اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بادل برس پڑے،بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوگیا ،خیرپور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

 لاہور کا درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، خشک سردی سے موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگیا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پرآ گیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 88 ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق رواں ہفتے لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔