پاکستانی دلہن کا انوکھا اقدام۔۔ مہمان حیران رہ گئے۔۔ویڈیو دیکھیں

Jan 05, 2022 | 15:25:PM
 شادی, یادگار, دلہن , ایسااقدام ,مہمان,ویڈیو دیکھنے والے ,حیران 
کیپشن:  دلہن اور اس کے دوست ڈانس کررہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب نیوز) شادی کو یادگاربنانے کے لئے دلہن نے ایسااقدام کیا کہ مہمان اور ویڈیو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

تفصیلات کےمطابق بھارت میں شادیوں کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک میں یہ سلسلہ  عام ہوتا جا رہاہے، فیس بک،انسٹاگرام جیسی ایپس پر ویڈیو کو اپ لوڈ کرکے صارفین کی توجہ حاصل کی جاتی ہے،ویڈیو دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں

اب ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پاکستانی دلہن کو دکھایا گیا جو کہ ایسا منفرد انداز اپنائے شادی کی تقریب میں داخل ہورہی ہے جو اس سے قبل تقریباً نہیں دیکھا گیا۔

 وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن شادی کے جوڑے میں شادی کی تقریب میں زبردست انداز اپنائے انٹر ہورہی ہے اور اس نےہاتھوں میں کلاشنکوف تھامی ہوئی ہے جبکہ دلہن کے ہمراہ آنے والے لڑکے، لڑکیوں نے بھی گنز پکڑی ہوئی ہیں،ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں پنجابی گانا چل رہا جس پر دلہن اور اس کے دوست ڈانس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںمہربانی سوچو۔۔اداکارہ صبا قمر کو پھر شادی کی پیشکش..