سعودی عرب:کئی منزلوں پر مشتمل آرائشی پتھروں سے مزین پرانی قبریں۔۔تصاویر دیکھ کر دنگ رہ جائینگے

Feb 05, 2022 | 19:45:PM
سعودی عرب, آرائشی, پتھروں, مزین, پرانی ,قبریں
کیپشن: سعودی عرب آرائشی پتھروں سے مزین پرانی قبریں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب  کے جنوب میں واقع ’وادی عیا‘ میں کئی منزلوں پر مشتمل آرائشی پتھروں سے مزین پرانی قبریں موجود ہیں۔ یہ قبریں تاریخی محلوں، قلعوں اور چھاؤنیوں میں ہیں۔یہ قبرستان تاریخ پر ریسرچ کرنے والوں کیلئے بہترین مقام ہے۔ 

العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عسیر ریجن میں ٹورسٹ گائیڈ فہد آل مقبل نے بتایا کہ وادی عیا اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں بلند و بالا قلعے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض قلعوں کی اونچائی چھ منزلہ ہے۔ ان میں حمیران محل سب سے زیادہ معروف ہے۔وادی عیا اور پہاڑوں کی چوٹیوں کے اطراف قلعے اور فوجی چھاؤنیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ اپنے دور میں دفاع اور دشمن پر نظر رکھنے کے لئے استعمال کی جاتی تھیں۔ معماروں نے مضبوط اور خوبصورت قلعے، یہ چھاؤنیاں اور یہ محل بنانے میں ہنرمندی کا مظاہرہ کیا۔ کورٹز  پتھروں سے ان کی تزئین کی گئی ہے۔

گائیڈ فہد آل مقبل نے بتایا کہ وادی عیا کے اطراف قبرستان موجود ہیں۔ بعض قبرستان چار منزلہ ہیں۔ یہاں قبریں مختلف شکل و صورت کی ہیں۔ان کی آرائش میں کورٹز پتھر کا استعمال کیا گیا ہے۔ وادی عیا رہائش،غلہ جات، خوراک ذخیرہ کرنے اور نجی استعمال کی اشیا محفوظ کرنے کے لئے تھی۔ قلعے اور چھاؤنیاں زرعی فارموں کے اطراف حفاظتی نقطہ نظر سے قائم کی گئی تھیں۔وادی عیا میں ’السدر‘ درخت بکثرت موجود ہیں، یہاں کئی سو برس پرانے درخت موجود ہیں۔ علاوہ ازیں کھجور، انگور اور انار کے درخت بھی وادی میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔۔ کورونا ماسک کا زبردست توڑ  ’کوسک‘ آ  گیا