ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان

Apr 03, 2024 | 21:07:PM
ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان
کیپشن: ریکوڈک منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کئے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شیئرزسعودیہ عرب کو فروخت کئے جائیں گے، سعودیہ عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودیہ عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم کمیٹی تشکیل دیں گے،وزارت خزانہ کمیٹی میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اوروزارت توانائی کے حکام بھی شامل ہوں گے۔وزرات خزانہ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو کمیٹی کی تشکیل کیلئے وزارت خزانہ اور توانائی کی سمری ارسال کی جائے گی، کمیٹی تشکیل کے بعد کمیٹی ممبران حتمی بات چیت کیلئے سعودیہ عرب روانہ ہوں گے اور ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اور سعودیہ عرب کے درمیان حکومتی معاہدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ریکوڈک منصوبے کے متعلق ماضی کی حکومتیں بھی دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ یہ منصوبہ گیم چینجر اور اس سے بلوچستان کو مجموعی طور پر 33 فیصد مالی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیروزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، بھرتیوں پر عائد پابندی ختم