کشمیر کا مسئلہ تقاریر اور کانفرنسز سے حل نہیں ہوگا : مراد علی شاہ

Feb 05, 2021 | 11:34:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ خطے اور دنیا کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ حکومت پاکستان جان لے کہ کشمیر کا مسئلہ تقاریر اور کانفرنسز سے حل نہیں ہوگا۔ عالمی سطح پر متحد ہونا پڑے گا۔

کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر پر پیپلز سیکریریٹ سے مزار قائد تک وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں کشمیر یکجہتی واک منعقد کی گئی۔ واک میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، سول سوسائٹی اور اسکول کے بچے شریک ہوئے۔ واک کے شرکا کی کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ اور ملی نغموں کی گونج میں واک کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے بینر اور پرچم تھامے ہوئے تھے۔

مزار قائد پہنچ کر واک کے اختتام پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا کا ضمیر کشمیر کے ساتھ ہونی والی زیادتی پر جاگنا چاہیے، انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر بھارت کے ساتھ عالمی برادری احتجاج کرے۔ 18 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیونافذ ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ 18ماہ سے ہندوستان نے ظلم کیا ہوا ہے۔ پوری دنیا کے  لئے یہ مسئلہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا۔ اور شہ رگ کے بغیر ہم زندہ  نہیں رہ سکتے ۔ پاکستان کی شہ رگ کی خودمختاری کیلئے سب کو متحد ہونا ہے۔کشمیریوں کو فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔حکومت پاکستان   بھارتی  بربریت کے خلاف عالمی برادری  سے احتجاج کرے۔