ڈالر کے اثرات۔ سو نا مزید مہنگا ہو گیا

Apr 05, 2022 | 17:53:PM
امریکی ڈالر۔اثرات۔سونا۔تولہ۔تاریخ۔اونس
کیپشن: زیورات  فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دنیا بھر میں زیادہ تر کاروبارامریکی کرنسی میں ہوتا ہے اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ دیگر اشیا کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔خاص طور پر سونا امریکی ڈالر کی قیمت کا ائر جلد لیتا ہے۔جیسے ہی امریکی ڈالر کی قیمت بڑھتی ہے سونا بھی فوراً مہنگا ہو جاتا ہے۔
آج بھی ایسا ہی ہوا امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا ۔کراچی گولڈ مارکیٹ میںایک تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح 1لاکھ 32 ہزار روپے پر پہنچ گیا ۔جبکہ 10 گرام سونا 686 روپے مہنگاہوکر1لاکھ 13 ہزار 169 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق 26 اکتوبر 2021 کوایک تولہ سونا 1 لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند سطح پر تھا ، ادھرعالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر اضافے سے 1928 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔انٹربنک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان