ایشیا کپ ؛نیپال کی بھارت کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ

Sep 04, 2023 | 14:35:PM
بھارت کا نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سری لنکا میں جاری  ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں نیپالی بلے بازوں کی بھارت کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ ۔ 
 تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس  جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی ، جو کہ نیپالی اوپنرز کے خورب اُڑائی ، نیپال کی پہلی وکٹ 65 رنز پر گری جب کشل برٹل 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے  جبکہ  آصف شیخ 58 رنز  بنا کر آوٹ ہوئے ، نیپال نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لیے ہیں ۔

ٹاس کے موقع پر نیپال کے کپتان روہت پوڈیل نے کہا کہ 'اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، آج نیپال کی کرکٹ کے لیے بہت بڑا دن ہے، ہمیں آج دنیا کے سامنے اپنی مہارت دکھانے کا موقع ملا ہے',نیپال کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ ٹیم میں محمد شامی کو شامل کیا گیا ہے،بمراہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے باعث وہ واپس بھارت چلے گئے ہیں، بمراہ اگلے میچز سے قبل واپس سری لنکا آجائیں گے۔

واضح رہے کہ نیپال اور بھارت کے درمیان یہ پہلا میچ ہے، یہ میچ سری لنکا کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آج بھی بارش کا امکان ہے۔