شادیوں میں اڑتے نوٹوں کی حقیقت،معروف فوٹوگرافرنےاہم انکشاف کردیا

May 04, 2025 | 15:25:PM
شادیوں میں اڑتے نوٹوں کی حقیقت،معروف فوٹوگرافرنےاہم انکشاف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف فوٹوگرافر عرفان احسن نے شادیوں میں پیسے اڑانے کے رجحان کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ۔

عرفان احسن نے عاطف اسلم،شرمیلافاروقی اور جنید صفدر جیسی مشہور شخصیات کی شادیاں کور کی ہوئی ہیں،انہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں اس فضول رسم کے پیچھے چھپے حقائق بیان کیے ہیں۔

عرفان احسن  نے کہاکہ یہ پیسے اڑانے کا رجحان درحقیقت دولت کی نمائش سے زیادہ کچھ نہیں،اکثر یہ پیسے فنکاروں کو دیئے ہی نہیں جاتے۔

عرفان احسن نے ایک ایلیٹ شادی کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ قوالوں سے کہا گیا کہ وہ فرش پر گرے پیسے نہ اٹھائیں،خاندان کے افراد نے لاکھوں کے نوٹ ہوا میں اڑائے، جو بعد میں بیگز میں بھر لیے گئے، مگر قوالوں کو ایک پیسہ بھی نہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی کی قربانی، ماہرین نے سانپ کے زہر کا موثر علاج دریافت کر لیا گیا

ایک اورواقعے میں معروف گلوکار ملکو کو جعلی نوٹوں سے نوازا گیا،ملکو نے یہ نوٹ پٹرول بھروانے کے لیے استعمال کیے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا،اسی طرح شادیوں میں اڑائے جانے والے ڈالرز ہمیشہ ایک ڈالر کے ہوتے ہیں، اس سے زیادہ کے نہیں۔

عرفان احسن کا کہنا ہے کہ یہ محض دکھاوے کا کھیل ہے جس کا مقصد صرف اپنی دولت کی نمائش کرنا ہے۔