حیدرآباد: 9روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن،ماسک نہ پہننے پر30افراد گرفتار

May 04, 2021 | 11:37:AM
سمارٹ لاک ڈائون
کیپشن: سمارٹ لاک ڈائون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر 19 علاقوں میں اگلے 9 روز کے لیے  اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے سندھ کے شہر دادو میں دو مقامات پراسمارٹ لاک ڈاؤن لگانےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حافظ آباد میں کورونا وائرس کے لیے نافذ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرواتے ہوئے پولیس کی جانب سے شکر گڑھ میں ماسک نہ پہننے پر 30 افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    کورونا کی بگڑتی صورتحال۔۔ٹیسٹ کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ