ایران اور امریکہ کے مذاکرات؛ سکیورٹی کے لئے وزارت داخلہ نے اضافی فنڈز مانگ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران اورامریکہ کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کے دوران فل پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کے لئے وزارتِ داخلہ نے اضافی فنڈز طلب کر لئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ امن مذاکرات کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے وزارت داخلہ کی طرف سے اضافی فنڈز جاری کرنے کے لئے سمری ای سی سی کو بھجوا دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے 69 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کے اضافی فنڈز مانگے ہیں۔
اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے پہلے دور کے لئے سکیورٹی کے بھاری انتظامات کئے گئے تھے، یہ اخراجات وزارت داخلہ نے اپنے وسائل سے مہیا کئے تھے۔ اسلام آباد مذاکرات کے گزشتہ دور کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کی دونوں ملکوں نے تعریف کی تھی۔ اسلام آباد مذاکرات کے دوران امریکہ اور ایران کے سینکڑوں اہلکار اسلام آباد آئے تھے۔ ان مذاکرات کی کوریج کرنے کے لئے دنیا بھر سے میڈیا اداروں کے درجنوں نمائندے بھی کئی روز تک اسلام آباد میں موجود رہے تھے۔ میڈیا کے نمائندوں کی سہولت کے لئے کنونشن سنٹر میں بین الاقوامی معیار کا میڈیا سنٹر بنایا گیا تھا۔
اب اسلام آباد امن مذاکرات کے متوقع دور کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے پر اضافی فنڈز مانگے گئے ہیں۔