جعلی بھرتیوں کا کیس؛ پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ پر استدعا پر فیصلہ محفوظ

Jun 04, 2023 | 14:57:PM
لاہور: چودھری پرویز الہیٰ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا
کیپشن: چودھری پرویزالہیٰ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جعلی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے پنجاب میں اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ضلع کچہری میں پیش کیا،جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے پرویز الٰہی کے خلاف کیس پر سماعت کی،عدالت نے اینٹی کرپشن کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
خیال رہے کہ جعلی بھرتیوں کے الزام میں اینٹی کرپشن نے چودھری پرویز الٰہی کو تیسری بار گرفتار کرکے لاہور منتقل کیا تھا، ان پر پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کی بارہ غیرقانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی طلبی ،وفاقی پولیس کا گھر جا کر تفتیش کرنے سے انکار

انٹی کرپشن سرکل کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پرویز الہیٰ اور ان آسامیوں پر غیرقانونی بھرتیوں کے حوالے سے مکمل اعداد و شمار اور ثبوت موجود ہیں۔