برائلراورانڈوں میں قیمت میں ردوبدل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعیداحمد)برائلراورانڈوں کی قیمت میں ردوبدل کے بعد نئے ریٹ سامنے آگئے۔
مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کاسرکاری نرخ 417 روپے فی کلو مقرر کیا گیاہے جبکہ برائلر زندہ تھوک ریٹ 274،اورپرچون ریٹ 288 روپے ہے۔
برائلر گوشت کی فروخت کے حوالے سے اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری ہے اورمختلف علاقوں میں سرکاری قیمت کے برعکس فروخت ہورہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی،فی تولہ نرخ جانیے
دکاندار صافی گوشت کے نام سے 550 روپے فی کلو تک فروخت کرنے لگےہیں۔فارمی انڈے 1روپے فی درجن مہنگے ہوگئے اور 230روپے فی درجن ریٹ مقررکیاگیاہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 6ہزار 780 روپے مقررکیاگیاہے۔