کراچی ، تجاوزات کیخلاف آپریشن۔۔ڈیڑھ کلو میٹر  رقبہ کلیئر

Jan 04, 2021 | 12:05:PM
کراچی ، تجاوزات کیخلاف آپریشن۔۔ڈیڑھ کلو میٹر  رقبہ کلیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)کراچی کے محمودآباد میں نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغازہوتے ہی پہلے روز ڈیڑھ کلو میٹر سے زائد کے رقبے پر عارضی تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نالے کی صفائی کے لئے انسداد تجاوزات سیل کے 100 افسرو اہلکار طلب کئے گئے بھاری مشینری کی مدد سے نالے پر قائم غیر قانونی گھروں کو گرایا گیا۔تجاوزات کیخلاف آپریشن کے لئے 150 پولیس اہلکار ، 50 خواتین اہلکار  اور 50 رینجرز اہلکار بھی بلائے گئے ہیں۔

 ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے کہا کہ 7 کلو میٹر سے زائد رقبہ پر قائم نالے پر تجاوزات قائم ہیں ابتدائی مرحلے میں گیلریز اور پتھاروں کو توڑا جارہا ہے دوسرے فیز میں 57 گھروں کے 20 فیصد حصوں کو توڑا جائیگا۔ نالے کا کل 50 فیٹ رقبہ ہےجس کے اطراف آپریشن کیا جارہا ہے۔ تمام افراد کو پہلے سے نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں۔ سات کلو میٹر رقبے پر 57 مقامات ہیں تین سے چار گھروں کو مکمل مسمار کیا جائیگا ۔اورنگی ٹاؤن نالا اور گجر نالے پر قائم تجاوزات پر بھی آپریشن کیا جائیگا۔