مستونگ، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تاجروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم

Feb 04, 2026 | 15:19:PM
 مستونگ، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تاجروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مستونگ میں ڈسٹرکٹ پولیس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ بازار شام 4 بجے بند کر دیئے جائیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق سکیورٹی تھریٹ کے باعث کاروباری مراکز محدود اوقات تک کھلیں گے، اس حوالے سے بازار یونین اور تاجر رہنماؤں کو ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ کاروبار محفوظ طور پر جاری رہ سکے۔

دکانیں بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہے، جس سے شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گھروں میں سونا رکھنے والے افراد خبردار