لاہور، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا

Feb 04, 2024 | 01:02:AM
لاہور، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر تاج حیدر نے پی پی 160 کے دفتر پر حملے کی شکایت کی، خط میں حملے کا الزام ن لیگی امیدوارعطاء تارڑ اور انکے حامیوں پر لگایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور صوبائی الیکشن کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یا د رہے کہ قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 127 لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ مدمقابل ہیں۔ عطاء تارڑ نے مبینہ طور پر اپنے سپورٹرز  کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں مصباح الرحمان کے الیکشن آفس پر دھاوا بولا اور پیپلز پارٹی کے دو کارکنوں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔  

یہ بھی پڑھیے: پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ایک دوسرے پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا الزام

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینئر قیادت سمیت صوبائی رہنماؤں نے مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی 161 میاں مصباح الرحمان ن کی جانب سے تھانہ کوٹ لکھپت میں عطاء تارڑ کیخلاف واقعے کے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔