سائفر کیس :عمران خان ،شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

Dec 04, 2023 | 11:34:AM
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کارروائی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوگی۔ ملزمان کو استغاثہ کی نقول فراہم کی جائیں گی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔


اڈیالا جیل میں سائفر کیس کی سماعت سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل مسجٹریٹ کے حکم پر آج میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

 
عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔عدالت کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے کیس کی نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

سماعت کے موقع پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں موجود رہیں، عمران خان اور شاہ محمود عدالت میں موجود رہے۔

مزید پڑھیں:  توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، تحریک لبیک کے 26 کارکنان بری

جیل انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کے 6 نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہےکہ سائفر کیس کی گزشتہ سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی تھی جس میں میڈیا نمائندوں کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔