تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 

Sep 03, 2023 | 20:01:PM
تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے ،وفاقی دارالحکومت میں بعد دوپہر یا شام چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم دیر،چترال ، ایبٹ آباد ، پشاور، مردان ،کوہاٹ،کرم اوروزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بعد دوپہر یا شام مری ،گلیات، راولپنڈی ،اٹک،جہلم ،چکوال اور میانوالی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی ایسی ہی صورتحال متوقع ہے،تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کا شوہر اغوا، ٹک ٹاکر نے اہم بیان جاری کر دیا