سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا پوسٹر جاری

Sep 03, 2023 | 09:04:AM
 بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر3 کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر3 کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ جاری کئے گئے پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ فلم ٹائیگر زندہ ہے وار اور پٹھان کے واقعات کی پیروی کرتی ہے۔

سلمان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’آ رہا ہوں‘ دیوالی خوشیاں ایک ساتھ بڑی اسکرین پر منائیں۔

پوسٹر میں سلمان اور کترینہ اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں اورہر ایک کے ہاتھ میں مشین گن ہے۔

ایکس پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے کترینہ کیف کو مینشن کیا تو جواب میں کترینہ نے لکھا کوئی حد نہیں۔ کوئی خوف نہیں۔ پیچھے نہیں ہٹنا۔ اس دیوالی پر سینما گھروں میں ٹائیگر3 ایک ساتھ ہوگی۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

فلم رواں سال 10 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جس میں اداکار عمران ہاشمی بھی جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کے ڈائریکٹر منیش شرما ہیں۔

سلمان اور کترینہ آنے والی فلم میں ٹائیگر اور زویا کے کرداروں کو دوبارہ نبھائیں گے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہو رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)