انتخابات کی تاریخ سامنے آنے پر شہباز شریف کا بڑا اعلان

Nov 03, 2023 | 18:08:PM
انتخابات کی تاریخ سامنے آنے پر شہباز شریف کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مشاورت کے بعد  الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ دی گئی ہے، جس کے بعد سابق وزیر اعظم اور  پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر  شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی قیادت آئے گی تو عوام کی زندگی میں خوش حالی آئے گی ،مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہے،قومی اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو سپریم کورٹ نے ان کے جرم کی سنگینی بتا دی ہے ،3 اپریل اور 9 مئی کے جرم کی سزا آئین و قانون کی سربلندی اور ریاست کی عملداری کا معاملہ ہے،مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا ،پارٹی کا الیکشن سیل، پارلیمنٹری بورڈز، منشور کمیٹی کی تشکیل ہو چکی ہے، یکم نومبر سے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی شروع کی جا چکی ہے ،یہ تمام اقدامات عکاسی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لئے تیار ہے ۔

 شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ملک میں ترقی لا عمل پھر شروع کریں گے ،2018 میں ملک ترقی کی جس بلندی پر تھا، نہ صرف اسی مقام پر واپس لائیں گے بلکہ وہاں سے آگے لے کر جائیں گے ،ملک میں دوبارہ امن لائیں گے، توانائی بحران کا خاتمہ، بے روزگاری اور مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائیں گے،نوجوانوں کی ترقی، کاروبار اور ہنرمندی کا دور پھر سے شروع ہو گا ، ان شاءاللہ۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کو اگر کوئی تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب ، بلاول بھٹو