شہر قائد میں اہم ادویات کی قلت کے باعث قیمتوں میں اضافہ 

May 03, 2023 | 12:53:PM
 شہر قائد میں گردے، کینسر اور دل کے مرض میں استعمال ہونے والی دوائوں کی قلت جبکہ عام زندگی میں استعمال ہونے والی دوا کالپول، پیناڈول سمیت دیگر اہم دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رابیل اشرف) شہر قائد کراچی میں گردے، کینسر اور دل کے مرض میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قلت جبکہ عام زندگی میں استعمال ہونے والی دوا کالپول، پیناڈول سمیت دیگر اہم دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 

پیناڈول کا پتہ 19 روپے سے بڑھ کے 24 روپے کا ہوگیا، بلڈ بیگز کی قیمت 400 سے بڑھ کر 700 ہوگئی، خون کو پتلا کرنے والے کلیکزین انجیکشن کی قیمت 1280 سے بڑھ 1360 ہوگئی، کالپول سیرپ 47 سے بڑھ کر 83 روپے کا ہوگیا، پیناڈول سیرپ 83 سے بڑھ کر 100 روپے کا ہوگیا، انسولین میں شارٹیج کے باعث 600 روپے سے بڑھ کر 1200 میں فروخت ہورہی ہے، بلڈ پریشر کی دوا ایزی ڈے 250 سے بڑھ کر 400 میں فروخت ہورہی ہیں۔

سٹی اسکین کے انجیکشن کی بھی قلت، کلیکزین خون کو پتلا کرنے والے انجیکشن کی بھی قلت اور شوگر کے مرض میں استعمال ہونے والے انسولین کی بھی شارٹیج ہو چکی ہے۔گردے کے مرض میں استعمال ہونے والی دوا نیورول کی بھی کمی، نیورول دوا میں کمی کے باعث قیمت 2500 سے بڑھ کر 3500 کی ہوگئی۔

فارمسسٹ  کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے پاس رو مٹیریل نہیں ہے جس کے باعث کمپنی ہمیں کم اسٹاک دے رہی ہے۔ آگے سے دوائیں مہنگی آرہی ہیں جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

ان کا مزید کہنا ہے کہ کینسر، گردے، دل کے امراض میں استعمال ہونے والی دوا تو فروخت ہی بلیک میں ہورہی ہے کیونکہ یہ امپورٹ ہوتی ہیں اور ہمارے پاس آنے سے قبل ہی غائب ہوجاتی ہیں۔