صدر عارف علوی کا 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کا اعلان

Mar 03, 2023 | 14:39:PM
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے لئے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کر دیں۔ ای سی پی نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدر مملکت عارف علوی نے 30 اپریل (بروز اتوار) کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کیلئے تاریخ تجویز کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی، جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب میں انتخابات کے لئے 30 اپریل کی تاریخ دی۔