کراچی: کشمیر روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے شہری کی جان لے لی

Mar 03, 2023 | 10:30:AM
کراچی: کشمیر روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے شہری کی جان لے لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائم خانی) کراچی شرقی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں کشمیر روڈ پر ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہوگیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زبیر نذیر شیخ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کشمیر روڈ پر پیش آیا۔

زبیر نذیر شیخ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے آلٹو کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے عامر ہارون نامی سونے کا تاجر شدید زخمی ہوگیا جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ، دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار

ایس ایس پی زبیر نذیر کے مطابق مقتول پر بڑے ہتھیار ٹرپل ٹو رائفل سے فائرنگ کی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹڈ کارروائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔