’اگر آرمی چیف کی تصویر لگ گئی تو کوئی قیامت نہیں آگئی‘

Jun 03, 2024 | 09:22:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اگر آرمی چیف کی تصویر لگ گئی تو کوئی قیامت نہیں آگئی،پی ٹی آئی لیڈر حامد خان پروگرام’نسیم زہرہ ایٹ پاکستان‘میں پھٹ پڑے ۔کہتے ہیں کہ بات کو خواہ مخواہ الجھایا جاتا ہے،سیاسی مقاصد کیلئے ۔پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں یہی ہورہا ہے۔عمران خان سمیت سب محب وطن لوگ ہیں،اگر عمران خان نے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے کا کہا ہے تو کوئی حرج نہیں۔بات کو الجھایا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ویڈیو نہیں دیکھی ،یہ لوگ خود سے بھی تصویریں لگا دیتے ہیں،اگر تصویر لگ بھی گئی ہے تو کوئی قیامت نہیں آگئی ۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز