پیٹرول 12 روپےسستا، ڈیزل 4 روپے 22 پیسے مہنگا ہونے کا امکان

Jul 03, 2026 | 21:20:PM
پیٹرول 12 روپےسستا، ڈیزل 4 روپے 22 پیسے مہنگا ہونے کا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی سے متوقع ہے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 6.29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث پیٹرول کی قیمت کم ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کے اسپریڈ میں اضافے کی وجہ سے اس کی قیمت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مجوزہ قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 287 روپے 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 315 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے تاہم حتمی قیمتوں کا اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت