پانی میں خطرناک وائرس کی موجودگی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

Jul 03, 2023 | 21:31:PM
پانی میں خطرناک وائرس کی موجودگی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسانی دماغ کھا جانے والے "نیگلیریا" کی پانی میں موجودگی نے لاہوریوں کے باسیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، جبکہ پہلا کیس رپورٹ ہونے پر محکمہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیریا، ڈائریا ،ہیضے اور کرونا  کے بعدشہر  لاہور میں نیگلیریا کا پہلا کیس بڑا خطرہ بن گیا،30 سالہ مصطفیٰ شفیق کو  نیگلیریا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سروسز ہسپتال میں داخل کرلیا گیا جبکہ مصطفی شفیق نے نجی لیبارٹری سے اپنے ٹیسٹ کروائےتھے ، نجی لیبارٹری کی رپورٹ میں نیگلیریا کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

محکمہ صحت نے سروسز ہسپتال میں نجرلیا کے مریض کی تصدیق کے ساتھ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ایڈوائزریز جاری کردیا،محکمہ کو ایکٹیو ہونے کے ساتھ شہریوں کو ہائی الرٹ  مراسلہ جاری کردیا۔

  محکمہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ یہ وائرس گردن توڑ بخار سے کافی ملتا جلتا ہے، جس کی ابتدائی ظاہری شکل سامنے یا وقتی سر درد، تیز بخار، قے، چڑچڑاپن اور بےچینی جیسی دیگر علامات ہیں، بشمول بدلی ہوئی ذہنی کیفیت، کرینیل اعصابی اور کوما عام طور پر کلینیکل کورس میں دیر سے ہوتے ہیں جو 3-8 دنوں میں موت کا باعث بنتے ہیں،اس وائرس سے اموات کی شرح 97 فیصد سے زیادہ ہے،کوئی بھی ایسی علامات ظاہر ہو تو فوری ٹیسٹ کروائے جائیں اور قریبی ہسپتال سے علاج شروع کروایا جاسکے۔

مراسلے کے مطابق مشتبہ کیسز کی اطلاع فوری طور پر صحت کے حکام کو دی جاسکے تاکہ اصلاح کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی مشہور شخصیات جن کے بجلی کے بل آپکے ہوش اُڑ ا دیں

دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  نیگلیریا ناک کے ذریعے انسانی دماغ کھا جاتا ہے، یہ صاف پانی میں افزائش پاتا ہے ،جبکہ نیگلیریا کے دماغ میں جانے  سے انسان کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ" گھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے۔"