وفاقی حکومت نے مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا

Jan 03, 2023 | 15:18:PM
وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستان بھر میں بجلی کے استعمال میں کمی لاتے ہوئے مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: مارکییٹٰں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستان بھر میں بجلی کے استعمال میں کمی لاتے ہوئے مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

 اسلام آباد میں منگل 3 جنوری کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزرا کی جانب سے مشترکا پریس کانفرنس میں اجلاس سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ نے بتایا کہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں توانائی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت وفاقی اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ ملک بھر میں شادی ہالز کو رات دس بجے، جب کہ تمام مارکیٹیں رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال یکم جولائی سے بجلی سے چلنے والے پنکھے تیار نہیں کیے جائیں گے۔ نئے توانائی پروگرام سے ہمیں 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ تمام سرکاری ادارے توانائی کے مؤثر آلات خریدیں گے، جب کہ تمام سرکاری دفاتر میں برقی آلات کے غیر ضروری استعمال کو روکا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یکم فروری سے عام استعمال والے بلپ پر پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔