امریکا میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش 

Jan 03, 2022 | 14:08:PM
آسمان سے بارش
کیپشن: آسمان سے برسنے والی مچھلیاں سڑک پر پڑی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی ریاست ٹیکساس میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہونے لگی ۔لوگ آسمان سے مچھلیاں برستے دیکھ کر حیران رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے قصبے ٹیکسارکانا میں مچھلیوں کی بارش ہوئی جس کی وجہ سے سڑک پر کثیر تعداد میں مچھلیاں جمع ہوگئیں ۔ لوگ سڑکوں سے مچھلیاں جمع کرتے رہے ۔کئی لوگوں نے اس کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔۔تاحال قابونہ پایاجاسکا
یادرہے یہ ایک ماحولیاتی مظہر ہے اس کو’جانوروں کی بارش‘ کہا جاتا ہے لائبریری آف کانگریس کے مطابق اس نوعیت کے واقعات نہروں، تالابوں اور جھیلوں سے لے کرسمندروں تک میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان مظاہر میں بعض اوقات مینڈکوں اوربعض اوقات مچھلیوں کی بارش دیکھی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی اس طرح کا واقعہ دیکھا گیا تھا جب آسمان سے مینڈک گرتے دیکھے گئے تھے ۔ 2017 میں کیلیفورنیا کے ایک ایلیمنٹری اسکول کے اوپر آسمان سے ایک مچھلی گرنے کا واقعہ بھی دیکھا گیا۔اسی طرح جاپان میں 2009 میں ٹیڈپولز کی بارش ہوئی۔

لوگ اس بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کے سابق سربراہ مودی سرکار پر برس پڑے