عمران نیازی کی سوچ ہے کہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔شہباز شریف

 نیازی ملک میں جمہوریت کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں، ملک میں خلا پیدا ہو چکا 

Apr 03, 2022 | 20:24:PM
عمران۔ نیازی۔ملک ۔ جمہوریت ۔ لپیٹ ۔ خلا ۔سپریم کورٹ
کیپشن: مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سوچ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا،عمران نیازی ملک میں جمہوریت کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں، ملک میں خلاءپیدا ہو چکا، سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی امید ہے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے غیر آئینی و قانونی کام کیا۔ پوری اپوزیشن کو غدار قرار دیا گیا اور اسپیکر نے عجلت میں تحریک کو رد کر دیا۔ ملک میں خلا پیدا ہو چکا، سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی امید ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنا چاہتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں، عمران نیازی نے غیر آئینی اور غیر قانونی کام کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیا ہ ترین دن گنا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں۔چودھری سرور قیادت پر برس پڑے۔سب کچھ کھول کر بیان کر دیا