ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کو علاج کیلئے متحدہ عرب امارات لانے کا اعلان

Nov 02, 2023 | 18:03:PM
ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کو علاج کیلئے متحدہ عرب امارات لانے کا اعلان
کیپشن: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسرائیلی حملوں میں زخمی ایک ہزار فلسطینی بچوں کو علاج کیلئے یو اے ای لانے کا اعلان کر دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہلخانہ کو بھی متحدہ عرب امارات لایا جائے گا، بچوں کو علاج مکمل ہونے کے بعد اپنے وطن واپس پہنچایا جائے گا۔
شیخ عبداللہ بن زاید نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر سے رابطہ کر کے زخمی فلسطینی بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی، انہوں نے غزہ میں شہریوں کیلئے خوراک اور طبی امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے کل کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی