کورونا نے مزید 3 ہزار 688 بھارتی شہریوں  کی جان لے لی

May 02, 2021 | 13:02:PM
کورونا نے مزید 3 ہزار 688 بھارتی شہریوں  کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں عالمی وبا  کورونا کے باعث ہونیوالی اموات کا سلسلہ جاری ہے، مزید 3 ہزار 688 بھارتی شہری موت کے منہ میں چلے گئے، ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 15 ہزار سے تجاوزکر گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا سے ایک روز میں 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، موذی کورونا وائرس سے مزید 3 ہزار 688 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعدا د 2 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ بھارت میں کورونا کے نئے متاثرین کی شرح 18.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے کوئی  جگہ نہیں رہی ، ہسپتالوں کے باہر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پیاروں کے لیے آکسیجن اور ادویات کا انتظام کررہے ہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں نے کورونا ہسپتال بنا لیا جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات دی جا رہی ہیں۔روس کی جانب سے بھجوائی گئی ڈیڑھ لاکھ کورونا ویکسین بھارت پہنچ گئی ہے جبکہ جرمنی سے 120 وینٹی لیٹرز کی امداد بھارت کی لئے روانہ کر دی گئی ہے۔ بدترین خطرناک صورتحال کے پیش نظر مزید ملکوں نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سونیا ایودھیا کاانتہائی بے باک فوٹوشوٹ، مداحوں کو پسند