وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کابچوں کو گھر کی دہلیز پر مفت تعلیم دینے کا اعلان

Mar 02, 2024 | 12:08:PM
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کابچوں کو گھر کی دہلیز پر مفت تعلیم دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)صوبہ بھر میں آوٹ آف سکولز بچوں کیلئے اچھی خبر،نئی حکومت نے آتے ہی سکولوں سے باہر بچوں کو گھر کی دہلیز پر مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں نئے سکول بنانے اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا،نئے سکولز بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کیلئے مختص اراضی کا ریکارڈ طلب کرلیا،سکولوں کیلئے مختص اراضی کو فی الفور محکمہ تعلیم کے نام کروانے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق صرف سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام اراضی پر نئے سکول بنائے جائیں گے،الحاق شدہ اراضی پر نئے سکول قطاء نہیں بنائے جائیں گے،پرائمری کو مڈل اور مڈل کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے گا،ہائی سکولوں کو ہائرسکینڈری سکول کا درجہ دیا جائےگا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپ گریڈیشن کیلئے سکولوں سے 10 مارچ تک درخواستیں مانگ لیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں اینرولمنٹ زائد ہونے کے باعث 3 ہزار نئے سکول بنانے کی اشد ضرورت ہے،لاہور میں ایک 100 نئے سکول بنانے کا منصوبہ 5 سالوں سے التواء کا شکارہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا،لاہور ایئرپورٹ سے  بڑی گرفتاری